بورے والا: نوجوان نےڈانٹ ڈپٹ پربڑے بھائی کو قتل کردیا
ملزم موقع سے فرار ہوگیا
بورے والا میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کی ڈانٹ پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا۔
بورے والا کے نواحی گاؤں 251/ ای بی کے منظور نامی شخص نے گھریلو جھگڑے میں اپنے چھوٹے بھائی افتخار کو ڈانٹ ڈپٹ کی اور کام پر چلا گیا۔
بھائی کے جانے کے بعد افتخار نے اپنی بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر جونہی اسکا بڑا بھائی منظور گھر پہنچا تو افتخار نے فائرنگ کر کے منظور کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس تھانہ گگومنڈی نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال بورے والا منتقل کیا اور کارروائی کا آغاز کردیا۔