سجاول: بھائی نے بہن اور اسکے مبینہ دوست کوقتل کردیا

ملزم گرفتار کر لیا گیا

Sujawal incident

سجاول میں بھائی نے اپنی بہن اور اس کے مبینہ دوست کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تحصیل جاتی میں ملزم محمد حنیف ہنگورجو نے جاتی چوک کے مقام پر رفیق ہنگورجو نامی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا، جسے تعلقہ اسپتال بٹھورو کے بعد سول اسپتال سجاول منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔

بعد ازاں ملزم حنیف ہنگورجو نے گاؤں جمعوں ہنگورجو میں آکر اپنے گھر میں اپنی بہن حاجرہ ہنگورجو کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

ایس ایچ او جاتی اللہ بخش پرہیاڑ کے مطابق ملزم حنیف ہنگورجو نے کارو کاری (غیرت کے نام پر) قتل کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہ ہوسکا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div