معاون خصوصی برائےصحت ظفرمرزا مستعفی

وزیراعظم کی ذاتی دعوت پرعالمی ادارہ صحت چھوڑکرپاکستان آیاتھا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا مستعفی ہوگئے ہیں۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کی ذاتی دعوت پر عالمی ادارہ صحت چھوڑکر پاکستان آیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے لگن اور ایمان داری سے کام کیا،پاکستان کےلیے خدمات انجام دینے پر فخر ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ میں مطمئن ہوں کہ ایسے وقت میں عہدہ چھوڑ رہا ہوں جب پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہورہا ہے اور یہ قوم کی بھرپور کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدرویس نے بھی  استعفی دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی  برائے ڈیجیٹل میڈیا تانیہ ایدرویس نے اپنے استعفیٰ میں کہا  کہ میری دہری شہریت کے معاملےپرتنقید کی گئی،عوامی مفاد ميں معاونِ خصوصی کی حيثيت سے استعفیٰ ديا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدرویس مستعفیٰ

تانيہ ايدروس نے مزید کہا کہ میرے اوپر بہت الزامات لگائے گئے،ڈیجیٹل پاکستان کا جو مقصد لے کر پاکستان آئی تھی وہ ڈھل رہا ہے، عوامی مفاد میں کام کیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ملک اور وزیراعظم کے ویژن کی حمایت جاری رکھوں گی۔

انھوں نے استعفیٰ میں یہ بھی تحریر کیا کہ میری کینیڈین شہریت وہاں میری پیدائش کی وجہ سے ہے اور یہ میں نے خود حاصل نہیں کی تھی۔

SAPM

ZAFAR MIRZA

Tabool ads will show in this div