محکمہ صحت سندھ نےکئی ماہ سےنوکری سےغیرحاضرڈاکٹرزبرطرف کردئیے

فہرست اورنوٹیفکیشن جاری
Jul 29, 2020

تنخواہيں روکنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے 629 ڈاکٹرز کو نوکريوں سے برطرف کرديا۔

محکمہ صحت نےبرطرف ڈاکٹرزکی فہرست اورنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ برطرف ہونے والے ڈاکٹرز گھر بيٹھے کروڑوں روپے تنخواہ کی مد ميں وصول کرچکے تھے۔ یہ ڈاکٹرزڈیوٹی سےغیرحاضرتھے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ان میں سے کئی ڈاکٹرز ملک سےباہرچھٹيوں پرگئےاورڈیوٹی پرواپس ہی نہ آئے،متعدد بار شوکاز نوٹس کے باوجود کسی نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔

ان ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپےکی ادائيگياں ہورہی تھیں اور ان کی تنخواہيں 2 سال پہلے روکی گئی تھيں۔

Tabool ads will show in this div