جنیدخان کے ساتھ"کہہ دو"میں دل کی بات کہیں

اداکار اور کال بینڈ کے سابق گلوکار جنید خان ایک نئی ویب شو کاآغاز کررہے ہیں جس میں وہ عام افراد سے ان کے دل کی بات کریں گے۔
انسٹاپوسٹ پرآفیشل پوسٹرشیئرکرتے ہوئے اداکارنے لکھا "کہہ دو ایک مسلسل گفتگو ہے جومیں آپ سے کرنا چاہتا ہوں، کچھ میرے اورکچھ آپ کی جدجہد اور چیلنجز کو جاننا چاہا ہوں"۔
جنید خان نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا" جو ہمارے تعلقات دنیا کے ساتھ، اپنےکام کے ساتھ اورخُدا کے ساتھ ہیں ، ان کو پہچاننا چاہتا ہوں۔
پوسٹ کے اختتام پرجنید خان نے اپنے یو ٹیوب چینل کا لنک دیتے ہوئے لکھا " اس لیے سب بھلا کے، کہہ دی میں نے دل کی بات"۔ اداکارنے ہیش ٹیگ میں " کہہ دو" لکھا۔
جنید خان کے اس شوکے ڈائریکٹرمعیزعباس ہیں جنہوں نے انسٹاپوسٹ میں اس شو کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
معیزکے مطابق "اس شو میں جنید خان ان لوگوں سے رابطہ کررہے ہیں جو اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں اور انہیں امید کا سرا نہیں مل رہا"۔
انہوں نے لکھا "جنید خان نے خود سے لوگوں کو امید اور یہ یقین دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے کہ سرنگ اندھیری ہوسکتی ہے لیکن اس کے اختتام پرروشنی ان کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھرسکتی ہے"۔
جنید کا یہ شو یو ٹیوب چینل " کیرٹ" کے پلیٹ فارم سےجلد پیش کیا جائے گا۔