انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی
اسٹیورٹ براڈ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 269 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم مہمان ٹیم 129 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شائے ہوپ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسٹیورٹ براڈ کو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیس اور اسٹیورٹ براڈ کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا جس کے بعد اسے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے ساتھ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہوگی۔ سیریز میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔