آئی سی سی نےانتہاء پسندی کےسامنےگھٹنےٹیک دیئے،علیم ڈارسیریزسے باہر

IndiaTvf7b7fc_aleem-dar دبئی / ممبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کی انتہا پسندی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، بھارت دہشت گرد تنظیم کی دھمکیوں سے مرغوب ہوکر آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھارت جنوبی افریقہ سیریز سے ہٹا دیا۔ دوسروں پر دہشت گرد اور انتہا پسندی کا لیبل چسپاں کرنے والے بدبو دار تعصب سے بھرے بھارت نے ایک بار پھر اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے کر دیا، کبھی گائے ماتا کے نام پر قتل تو کبھی مذہب کے نام پر زیادتیاں غرض بھارت کے بدبو دار معاشرے میں انسانیت رل کر رہ گئی ہے۔ بھارتی آشرواد کے زیر تسلط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) بھی بھارت کے ہمنوا بن گئی اور پاکستان کے خلاف تعصبانہ رویے کا ایک اور ثبوت دے دیا،، بھارتی دباؤ کے زیر اثر آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم داڑ کو بھارت جنوبی افریقہ سیریز سے نکال باہر کردیا، یعنی یوں کہنا زیادہ مناسب رہے گا کہ آئی سی سی بورڈ شیو سینا کی دھمکیوں سے ڈر گیا۔ واضع رہے کہ بھارت کی انتہا پسند اور دہشت گرد ہندو تنظیم شیو سینا نے دھمکی دی تھی کہ علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے میں امپائرنگ نہیں کرنے دی جائے، ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، بھارت اور جنوبی افریقا کا پانچواں ون ڈے پچیس اکتوبر کو ممبئی میں شیڈول ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مایہ ناز امپائر علیم ڈار بھارت میں 2011ء کا ورلڈ کپ بھی سپروائز کر چکے ہیں، بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں بھی تجربہ کار امپائر کی خدمات سے استفادہ کیا تھا۔ سماء

EXTREMIST

ALEEM

India South Africa Series

MODIBEHINDSHIVESENA

BOYCOTTBCCI

SHIVESENA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div