دورہ امریکا میں ملکی مفادات کی حفاظت کریں گے،وزیراعظم

Pm Nawaz Arrive Talk London 19-10 لندن : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران ملکی مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ دورہ امریکا کے سلسلے میں لندن آمد پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے بات چیت میں پاکستانی مفاد کو ترجیح دی جائے گی، دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم نے افغانستان کے امن کو خطے کے امن کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کیلئے ضروری ہے، توانائی بحران کے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن سے پہلے 2018 تک لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر اقتصادی راہداری کے حوالے سے دباؤ سامنے نہیں آیا، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے، قوم جانتی ہے کون وزیراعظم تھا جس نے ایٹمی دھماکے کیے، خواہش ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو دیدیئے۔، ضمنی انتخاب پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیاسی میدان میں پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، لاہور میں ن لیگ کا امیدوار جیتا ، جب کہ اوکاڑہ میں پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت ضبط ہوئی، اس سے پی ٹی آئی سبق سیکھے، دھاندلی کے الزامات پر عدالتی کمیشن تشکیل دیاگیا جس نے تمام الزامات مسترد کردیے، ہر معاملے پر دھاندلی کا شور مچانا سنجیدگی نہیں۔ سماء

PM

PTI

IMRAN KHAN

USA

CHINA

PAK CHINA ECONOMIC CORRIDOR

VISIT

AYAZ SADIQ

ALEEM

Tabool ads will show in this div