راول پنڈی میں ڈینگی کے وار جاری،تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی

Beqaboo Denque Isb Azam Gondal Pkg 19-10 راول پنڈی : راول پنڈی میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں، ہولی فیملی اسپتال کی نرس بھی ڈینگی سے نہ بچ سکی، متاثرہ مریضوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی، چار یونین کونسلز کو حساس قرار دے دیا گیا۔ راول پنڈی میں ڈینگی مچھر قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہا، مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، ڈینگی نے ہولی فیملی اسپتال کی نرس سمیت ایک سو پنتالیس افراد پر حملہ کیا۔ ستر مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، طبی ماہرین پرامید ہیں کہ آئندہ ماہ ڈینگی پر کسی حد تک قابو پا لیا جائے گا۔ ڈی ایچ کیو میں باسٹھ، بے نظیر بھٹو اسپتال میں ایک سو بہتر اور ہولی فیملی میں ڈینگی سے متاثرہ ایک سو پچپن مریض زیر علاج ہیں، تینوں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑگئے، شہری کہتے ہیں حکومت انسداد ڈینگی کیلئے تشہیر سے زیادہ عملی اقدامات کرے۔ ضلعی انتظامیہ نے چار یونین کونسلز موہن پورہ، ڈھوک رتہ، ڈھوک منگٹال اور ڈھوک حسو کو حساس قرار دیا ہے، مہلک وائرس اب تک چھ افراد کی جان لے چکا ہے۔  سماء

cm punjab

NURSE

spray

virus

MOSQUITO

HOLY FAMILY HOSPITAL

Tabool ads will show in this div