تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے آباداورایم ایل سی کےمیں معاہدہ

تمام کنٹونمنٹس بورڈکیلئے یکساں بائی لازاور ون ونڈو آپریشن کاافتتاح

تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اور ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کراچی ریجن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت دستخط ہوگئے۔

ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کلفٹن کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین آباد محسن شیخانی اور ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کراچی ریجن عادل رفیع صدیقی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

 میجر جنرل سید حسنات عامر گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آباد کی مشاورت سے کراچی ریجن کے تمام کنٹونمنٹس بورڈ کے لیے یکساں بائی لاز اور ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کردیا ہے، جن پر 14 اگست کو یوم پاکستان سے عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ آباد کی تجاویز پر مشتمل اور ایس بی سی اے اور ایل ڈی اے کے قوانین سے مطابقت رکھنے والے بائی لاز اور ون ونڈو آپریشن سب سے پہلے متعارف کرانے کا اعزاز ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز کراچی ریجن نے حاصل کرلیا ہے۔

اس موقع پر آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک میں تعمیراتی شعبے کا خصوصی اہمیت حاصل ہے، تعمیراتی شعبے کے متحرک ہونے سے دیگر 70 سے زائد صنعتوں کا پہیہ بھی چلنا شروع ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انھیں ممالک نے ترقی کی جنھوں نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو اہمیت دی۔

الیکشن 2018 سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آباد ہاؤس کا دورہ کیا تو آباد نے انھیں کم لاگت گھروں اور کچی آبادیوں کو ماڈل شہر بنانے کی تجاویز پیش کی تھیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹومنٹس عادل رفیع صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کی ہدایات پر آباد کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز کے لیے یکساں بائی لاز اور ون ونڈو آپریشن کا نظام متعارف کرایا ہے۔انھوں نے کہا کہ بائی لاز اور ون ونڈو آپریشن کے لیے 1984 سے کوششیں کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ بائی لاز کے مطابق تمام متعلقہ شعبوں کو ایک چھت تلے لاکر تعمیراتی پروجیکٹ کی منظوری 30 روز میں کی جائے گی۔

تعمیراتی پروجیکٹ کے لیے منظوری کے لیے درخواست 30 روز کے بعد از خود ہی منظور ہوجائے گی۔6 منزلہ اور اس سے زائد کے منصوبوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایک سوفٹ ویئر بنا رہے جس سے پروجیکٹ کی منظوری کے عمل سے درخواست گزار بلڈرز اور ڈیولپرز کو مطلع کیا جائے گا اور بائی لاز کے حوالے سے درخواست گزار کی اہلیت کا پتہ چل سکے گا۔عادل رفیع صدیقی نے بتایا کہ بائی لاز اور ون ونڈو آریشن کا مین فوکس بلڈرز اور ڈیولپرز کو کاروبار میں سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

ABAD

Tabool ads will show in this div