کرکٹ نہیں کھیلنی تو بھارت بھاڑ میں جائے، اسد عمر
اسلام آباد : بھارت میں انتہاء پسندوں کے پی سی بی عہدیداروں کی آمد پر بی سی سی آئی دفتر پر حملے اور دھمکیوں سے سیاسی حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی، اسد عمر کا کہنا ہے کہ منت سماجت کی ضرورت نہیں، کرکٹ نہیں کھیلنی تو بھارت بھاڑ میں جائے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں پی سی بی سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کا واسطہ ترلے کرنے بند کریں، بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو بھاڑ میں جائے۔
مودی کے غنڈوں کی کرکٹ بورڈ آفس پر چڑھائی نے سیاسی حلقوں کو بھی برہم کردیا، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر بولے بھارتی انتہاء پسند بے قابو ہو چکے ہیں، شیو سینا نے سیکولر ہونے کے بھارتی دعوؤں کے پرخچے اڑادیئے ہیں۔ سماء