پنجاب اسمبلی ؛ شیو سینا کے بھارتی بورڈ پر حملے کیخلاف قرار داد جمع
لاہور : شیو سینا کے بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمت قرار داد جمع کرادی گئی، اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندو انتہاء پسند جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی رکن فائزہ ملک نے ممبئی میں شیو سینا کے غنڈوں کی جانب سے بی سی سی آئی دفتر پر حملے کیخلاف مذمتی قرار داد جمع کرائی، قرار داد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندو انتہاء پسند جماعت کو دہش گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی جائے۔
مزید پڑھیے: شیو سینا کا پی سی بی حکام کی آمد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر دھاوا
واضح رہے کہ ممبئی میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کی ملاقات سے قبل مودی سرکار کے حمایت یافتہ شیو سینا کے غنڈوں نے بی سی سی آئی دفتر میں گھس کر پاکستان کیخلاف نعرے بازی کی اور پی سی بی حکام سے ملاقات کرنے کی صورت میں بی سی سی آئی حکام کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ سماء