شیو سینا کے حملے؛ چنائی میں بلال آصف کی سیکیورٹی میں اضافہ
چنائی: بھارتی شہر ممبی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول دینے کے بعد پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر بلال آصف کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے آف اسپنر بلال آصف آج بھارت کے شہر چنائی پہنچے تھے جہاں وہ بائیو میکنک ٹیسٹ کے بعد دبئی روانہ ہوں گے۔
بلال آصف کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 17ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: شیو سینا کا پی سی بی حکام کی آمد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر دھاوا
بلال آصف ایکشن ٹیسٹ کے لئے براستہ دبئی چنائی روانہ ہوئے تھے۔ آف اسپنر کا ایکشن زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں رپورٹ ہوا تھا جس میں انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق ایکشن رپورٹ ہونے کے 14 روز میں ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ اس سے پہلے سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن بھی غیرقانونی قراردیا جاچکا ہے۔ سماء