تھر میں غیر معمولی بڑی چمگادڑوں کی دہشت
تھر پارکر میں چمگادڑوں کی بھرمار کے باعث مٹھی اور گرد و نواح کے باشندے خوف ميں مبتلا ہيں۔ چمگادڑوں کی شکلیں لومڑی کی طرح، قد ایک فٹ اور پروں کی لمبائی 4 فٹ ہے۔
علاقہ مکین کہتے ہیں کہ رات کو آبادیوں کی طرف آتی ہیں جس سے خوف پیدا ہوتا ہے دن کو جنگلوں میں ہوتی ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ یہ چمگادڑیں دن کو بھی دیکھنے اور اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں انہیں اسپرے کرکے ہلاک نہیں کیا جاسکتا۔
ویٹنری ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ چمگاڈر بہت نقصان دہ ہیں کیونکہ یہ کتوں کی طرح پاگل ہوکر انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کے کاٹنے سے ریبیز اور دیگر بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ ان کو مار کر زمین میں گڑھا کھود کر دفن کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق بارشوں کے بعد آنے والی یہ چمگاڈریں ماحول میں بہتری آنے سے خود ہی اپنے مسکن کی طرف واپس جا سکتی ہیں۔