ملائشیامیں کام کرنےوالےپاکستانی پائلٹس کےلائسنس درست قرار

پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا

سول ایوی ایشن کی جانب سےملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کےلائسنس درست قراردےدئیے گئے۔ ملائشیاء نے 18 پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا۔

ملائشین سول ایوی ایشن  اتھارٹی نے ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کےلائسنسزکی تصدیق کیلئےپاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھا تھا۔پاکستانی پائلٹس کی معطلی کی نوبت وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی جانب سے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے حوالے سے بیان کے بعد آئی۔ جانچ پڑتال کے بعد سول ایوی ایشن نے ملائشیا میں کام کرنے والے اٹھارہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیئے ہیں۔لائسنسز کی تصدیق کے بعد ملائشیین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اُنہیں بحال کردیا ہے۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div