شہزاد رائےسے ٹوپی کی ایک نئی قسم جانیے

گلوکارکی پوسٹ پردلچسپ تبصرے
تصویر: ٹوئٹر

اخبار بینی کا شوق رکھنے والے حضرات کے پیش نظر حالات حاظرہ سے باخبررہنا ہوتا ہے لیکن گلوکار شہزاد رائے نے اخبارپڑھنے کے بعد اس کا ایک منفرد استعمال بھی اپنے فالوورز کیلئے شیئرکیا ہے۔

گلوکار نے ٹوئٹر پر اپنی ایک اسٹائلش سی تصویر شیئر کی جس میں ترچھی ٹوپی پہنے ہوئے ہیں لیکن یہ کوئی کاؤ بوائے ہیٹ نہیں بلکہ اخبار سے بنی ٹوپی ہے۔

شہزاد رائے نے کیپشن میں لکھا ’’ نیوز پیپر کی ٹوپی‘‘۔

گو انہوں نے اپنے اس اچھوتے خیال سے متعلق کوئی وضاحت تو نہیں کی لیکن آنکھوں سے چھلکتی شرارت اور زیرلب مسکراہٹ نے شاید ان کے فالوورز کو بہت کچھ سمجھا دیا ہے۔

بیشترنے ان کی اس ٹویٹ کے تانے بانے سیاست اور صحافت سے جا ملائے لیکن شہزاد رائے کی سدا بہار شخصیت بھی خوب زیربحث آئی۔

ایک صارف نے شہزادرائے کی فٹنس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’ بھائی آپ کھاتے کیا ہیں؟ میں اسکول میں تھا جب آپ نے ’’یارب‘‘ گایا اور آپ ابھی بھی بالکل ویسے ہی ہیں۔ تکنیکی طور پرتو مجھے آپ کو انکل کہنا چاہیے لیکن کہتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے‘‘۔

Shehzad Roy

Tabool ads will show in this div