بھارتی حکومت کرکٹ پر بی سی سی آئی کو فیصلہ کرنے دے، راجیو شکلا
ممبئی : آئی پی ایل سربراہ راجیو شکلا کا شیو سینا کے غنڈوں کی جانب سے بی سی سی آئی دفتر پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، کہتے ہیں بھارتی حکومتی کرکٹ پر بی سی سی آئی کو فیصلہ کرنے دے۔
آئی پی ایل سربراہ راجیو شکلا بھی بھارتی انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات سے قبل بی سی سی آئی دفتر پر دھاوے کیخلاف بول پڑے۔
مزید پڑھیے: شیو سینا کا پی سی بی حکام کی آمد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر دھاوا
راجیو شکلا نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی پر شیو سینا کا حملہ انتہائی افسوسناک ہے، بھارتی حکومت کرکٹ معاملات پر بی سی سی آئی کو فیصلہ کرنے دے۔ سماء