بھارتی انتہاء پسندوں کی علیم ڈار کو بھی دھمکی

Aleem Dar

ممبئی : بھارتی انتہاء پسندوں نے بی سی سی آئی دفتر پر دھاوے کے بعد پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی دھمکی دے ڈالی، شیو سینا کا کہنا ہے کہ پاکستانی امپائر فوری طور پر بھارت چھوڑ کر واپس چلے جائیں۔

شیو سینا کی بدمعاشی رُکنے کا نام نہیں لے رہی، مودی کے حمایت یافتہ غنڈوں نے پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر دھاوا بول کر پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کرائی، اس کے بعد بھارت میں آئی سی سی امپائر پینل میں شامل علیم ڈار کو بھی دھمکی دے ڈالی۔

مزید پڑھیے: شیو سینا کا پی سی بی حکام کی آمد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر دھاوا

شیو سینا کے غنڈوں نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو فوری طور پر بھارت چھوڑنے اور نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

آئی سی سی پینل کا حصہ پاکستانی امپائر علیم ڈار بھارت جنوبی افریقا کرکٹ سیریز کی امپائرنگ کیلئے بھارت میں موجود ہیں، پروٹیز کیخلاف میزبان ٹیم کا آخری ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی شائقین کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر بھی دوران میچ پانی کی بوتلوں سے حملے کئے گئے، بدتمیزی کے واقعات بڑھنے کے بعد انڈیا جنوبی افریقہ میچز کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر بھی نکالا گیا۔ سماء

shiv sena

najam Sethi

Shishank manohar

Prostest against Pak India Cricket Series

Umpire Aleem Dar

ICC Umpire Panel

India South Africa Series

Tabool ads will show in this div