اٹک:قربانی کابیل رسی تڑواکربھاگ نکلا
طویل جدوجہد کےبعد شہریوں نےبیل کو قابوکرلیا
عیدالضحیٰ سے پہلے ملک بھر میں جانوروں کی بہار آئی ہوئی ہے۔اٹک ميں قربانی کا بيل رسی تڑوا کربھاگ نکلا۔سڑک پر دوڑتےبیل نے مالک اور پڑوسيوں کی دوڑيں لگواديں۔اس دوران بیل نےبھاگتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار کوکچل دیا تاہم وہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔ طویل جدوجہد کےبعد شہریوں نےبیل کو قابوکرلیا۔