اٹک:نوجوان کو40لاکھ روپےکیلئےدوست نےقتل کردیا
کاروباری تنازع تھا
اٹک پولیس نے نوجوان کے قاتل کا سراغ لگا ليا۔ گرفتاری پرملزم رونے لگا اورجرم کا اعتراف بھی کرليا۔
اٹک ميں لين دين کے تنازع پر نوجوان کا قتل ہوا تھا۔سنجوال روڈ سے گزشتہ دنوں ايک نوجوان کی لاش ملی تھی۔ پوليس نے تحقيقات ميں مقتول کا نام پتا تلاش کيا۔
پوليس موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے قاتل تک پہنچ گئی۔ملزم طاہرنامی شخص نکلا جومقتول نويد کا دوست تھا۔ان دونوں ميں کاروباری لين دين پرتنازع تھا اور ملزم نے 40 لاکھ روپے کے ليے دوست کو قتل کيا۔
گرفتاری پرملزم رونے لگا تاہم دورانِ تفتيش سچ اگل ديا اور قتل کا اعتراف کرليا۔
ATTOCK
تبولا
Tabool ads will show in this div