میں مضبوط بھی ہوسکتی ہوں اور نرم دل بھی، سائرہ یوسف

گزشتہ روز انہوں نےاپنی بیٹی چھٹی سالگرہ منائی تھی

اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ وہ مضبوط بھی ہوسکتی ہیں اور نرم دل بھی ہوسکتیں ہیں ۔

انسٹاگرام پوسٹ میں سائرہ یوسف نے اپنی دو مختلف انداز کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں ایک طرف وہ باکسنگ پلیئر کی طرح ایک مضبوط لڑکی کے روپ میں نظر آرہی ہیں وہیں دوسری تصویر میں وہ نرم مزاج دکھائی دے رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ان دنوں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس کیلئے وہ بہت پُرجوش ہیں ۔

گزشتہ روز اداکارہ نے بیٹی نورے کی 6 ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ نورے چھ سال کی ہوگئی اور وہ اس کی صورت میں دنیا کی سب سے خالص محبت دیکھ سکتی ہیں ۔

SYRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div