پاکستان کو بھارت سے سیریز کیلئے منت نہیں کرنی چاہئے، احسان مانی
کراچی : احسان مانی کہتے ہیں بی سی سی آئی نے شیو سینا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان کو بھارت سے سیریز کیلئے منت نہیں کرنی چاہئے۔
بھارتی بورڈ کے دفتر پر پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام کے درمیان ملاقات سے قبل شیو سینا کے غنڈوں کے دھاوے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے سابق آئی سی سی سربراہ احسان مانی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو معاملے کا حل نکالنا چاہئے، بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملہ قابل مذمت ہے۔
مزید پڑھیے: شیو سینا کا پی سی بی حکام کی آمد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر دھاوا
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کو ملاقات منسوخ نہیں کرنی چاہئے تھی، بی سی سی آئی نے شیو سینا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، پی سی بی کو آئی سی سی میں شکایت کرنی چاہئے، پاکستان بھارت سے سیریز کیلئے منت نہ کرے۔ سماء