بلال آصف بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلیے بھارت پہنچ گئے

420096-bilal-asif-odi-bowl-7001

چنائی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بلال آصف بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کےلئے بھارت پہنچ گئے، آف اسپنر کا ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا۔

بلال آصف ایکشن ٹیسٹ کے لئے براستہ دبئی چنائی روانہ ہوئے تھے۔ آف اسپنر کا ایکشن زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میں رپورٹ ہوا تھا جس میں انھوں نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

172.16.16.9_07_20151019084758726

آئی سی سی قوانین کے مطابق ایکشن رپورٹ ہونے کے 14 روز میں ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ اس سے پہلے سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن بھی غیرقانونی قراردیا جاچکا ہے۔ سماء

illegal

ODI

bowling action

bowling action test

14 days

off-spinner

Bilal Asif in Chennai

ICC laws

asif action reported to ICC

national cricket team

Tabool ads will show in this div