کراچی:کلفٹن کی کئی اہم شاہراہیں سیکورٹی بنیادیوں پربند

حساس مقامات کے اطراف کی گلیوں کو بھی بند کردیا

کراچی کی کئی اہم شاہراہوں کو سیکورٹی بنیادیوں پر بند کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ساؤتھ زون کی شاہراہِ ایران سمیت مختلف سڑکوں کو پولیس نے بند کردیا ہے۔کلفٹن سی ویو کے قریب بھی ایک سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کےمطابق عبداللہ شاہ غازی مزار سے سی ویو جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے جب کہ چین اوردیگر ممالک کےقونصل خانوں کےاطراف سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے حساس مقامات کے اطراف کی گلیوں کو بھی بند کردیا ہے۔ان علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہےاور چیکنگ کی جاری ہے۔پوليس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرسیکیورٹی اقدامات کئے گئے۔

Tabool ads will show in this div