کراچی:ملیرمیں قربانی کےجانورکومکان کی چھت سےاتاردیاگیا

سرفراز 8 برسوں سے اپنے گھر کی چھت پر جانور کو پالتے ہيں
Jul 23, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Roof-Animal-Khi-Pkg-22-07-Hasan.mp4"][/video]

کراچی ميں ايک اور جانور کو قربانی کے ليے چھت سے زمين پر اتار ديا گيا۔

کراچی کےعلاقے ملیرکے رہائشی سرفراز 8 برسوں سے اپنے گھر کی چھت پر جانور کو پالتے ہيں اورعيدالاضحیٰ قريب آتے ہی اسی طرح زمين پر اتارديا جاتا ہے۔ جانور اتارنے کے لیے کرین بلوائی جاتی ہے اور اس منظر کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں موجود ہوتی ہے۔

جانور کے مالک نے بتایا کہ سونو شہنشاہ کی ڈيڑھ سال خدمت کی۔بچے بھی سونو شہنشاہ کے ساتھ گھل مل گئے ہيں مگر قربانی کا سُن کرافسردہ ہوجاتے ہيں۔سرفراز اپنے اس عزيز جانور کی قربانی عيد کے تيسرے روز کرنے کا ارادہ رکھتےہيں۔

Tabool ads will show in this div