امریکی وزیر خارجہ کو دورہ ڈنمارک پر شرمندگی کا سامنا

ملاقات میں ہاتھ ملانے کی کوشش

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شاید دورہ ڈنمارک سے اتنے خوش تھے کہ ملاقاتوں میں کرونا سے متعلق تمام ایس او پیز ہی نظر انداز کرگئے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک پہنچنے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب کرونا وائرس سے متعلق احتیاط کو نظرانداز کرتے ہوئے وہ ڈینش ہم منصب سے ملاقات کیلئے پہنچے۔

مائیک پومیو نے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، تاہم ڈینشن ہم منصب سے احتیاط کے طور پر ہاتھ نہ ملایا اور اسے نظر انداز کردیا۔

ڈینش وزیر خارجہ نے ہاتھ کے جواب میں کندھے پر ہاتھ رکھا۔ دوسرے وزیر کی طرف پومپیو نے پھر ہاتھ بڑھایا لیکن خیال آنے پر مسکراتے ہوئے کہنی آگے کی۔ یہ سب دیکھ کر تیسرے وزیر نے خود آگے بڑھ کر اپنی کہنی آگے کردی۔

DENMARK

HAND SHAKE

MIKE POMPEO

Tabool ads will show in this div