کروناکےکیسزکم ہونےمیں کوئی شک نہیں ہوناچاہیے،ظفرمرزا
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہےکہ کروناکےکیسزکم ہونےمیں کوئی شک نہیں ہوناچاہیے،ہرصوبےمیں کروناکےکیسزمیں کمی آرہی ہے،کیسزکم ہونےکامطلب یہ نہیں ہےکہ کروناختم ہوگیاہے،کروناکےکیسزکبھی بھی دوبارہ بڑھ سکتےہیں۔ انھوں نے کہا کہ عید الضحیٰ پرکروناکےبڑھنےکےخدشےپربہت پریشان ہیں،صوبوں کیساتھ مل کراس بارےمیں لائحہ عمل بنارہےہیں،کروناکےایس اوپیزتمام اسٹیک ہولڈرزکیساتھ مل کربنائےہیں۔
جمعرات کو سماء کے پروگرام نیادن میں بات کرتےہوئے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے، اس وقت کرونا وائرس کے کیسز کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کیسز اور اموات کی شرح میں کم ہورہی ہے تاہم کیسزکم ہونے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ کرونا وائرس مکمل ختم ہوگیا ہے، ایسا بھی درست نہیں ہے، پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،کیسز بڑھ بھی سکتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ عید قرباں کی وجہ سے ایس او پیز جاری کئے ہیں اور بہت بڑا چیلنج سامنے آرہا ہے،حکومتیں ایک حد تک کام کرسکتی ہیں،قوم کوبھی مل کر کام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ احتیاط کے فیصلے قومی سطح پر مشاورت سے ہوتے ہیں۔
ڈاکٹرظفرمرزا نے بتایا کہ عیدالضحی کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ایس اوپیزپرعمل درآمد زیادہ موثر انداز میں ہوگا۔قربانی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کی جائے کہ اجتماعی قربانی کی جائے،سوشل ادارے اور مساجد کو رقوم دے دیں تاکہ ایک جگہ پر اجتماعی قربانی کی جائے۔
مویشی منڈیوں سےمتعلق انھوں نےکہا کہ شہروں کے اندر منڈی لگانے کا مکمل پابندی ہے۔ شہروں کے باہر منڈیاں لگائی جائیں گی اور ان کو بھی توڑ کرچھوٹی چھوٹی منڈیوں میں تقسیم کیا جائے گا،مویشی منڈی میں ماسک کے بغیر لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
اسلام آباد میں کرونا وائرس سےمتعلق سروے پرانھوں نےبتایا کہ ایسا سروے ہوا ہےتاہم میڈیا میں اس کے نتائج ابھی نہیں جانے چاہئے تھے، ان پر تحقیق کی جارہی تھی۔
ظفر مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف صوبوں میں الگ انداز میں کام ہوا، تاہم ہر صوبے نے کرونا سے بچاؤ کےلیے اپنی وسائل کے حوالےسے کام کیا ۔