ارشد چائے والا، منظر سےغائب کیوں ہوا ؟

ارشد نے قہوے کے نئے برانڈز بھی لانچ کردیئے
Jul 23, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Chai-Wala-Montage-Isb-22-07-1.mp4"][/video]

سوشل میڈیا پر ایک کِلک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والا ارشد چائے والا منظر سے غائب کیوں ہوا ؟ بلیو آئی اسٹار کو سماء نے ڈھونڈ نکالا ہے ۔ سوشل میڈیا اسٹار ارشد چائے والا نے سماء کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کرونا دور میں وقت مل گیا تو پڑھائی شروع کردی اور جم جوائن کرلیا لیکن شوبز کا سفر بھی تھما نہیں ہے پہلی فلم 24 آورز کی شوٹنگ مکمل کرلی ۔

ارشد کا کہنا تھا کہ چائے پہچان ہے اسے کبھی نہیں چھوڑسکتا اور قہوے کے نئے برانڈز بھی لانچ کردیئے ہیں جس میں کشمیری، کوئٹہ، پشاوری قہوے شامل ہیں۔

سوشل ميڈيا اسٹارنے شاہ رخ خان کو فيورٹ قرار ديا تاہم شاہ رخ خان کے فین کا کہنا ہے ایک گانے کی شوٹنگ نے تو اُن کے گھر میں مصیبت ہی ڈال دی تھی کیونکہ ماڈل مسکان کے ساتھ سانگ کرنےپرگھروالوں نے پابندی لگا دی تھی ۔

شوبزمیں شہرت کا کبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا تاہم انہوں نے مستحق بچوں کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کا ادارہ بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔

ARSHAD CHAI WALA

Tabool ads will show in this div