جسٹس ناصر الملک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
اسلام آباد : چیف جسٹس نامزد ہونے پر جسٹس تصدق جیلانی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں، جس کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس ناصرالملک کو نیا قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا، جسٹس ناصر الملک ہفتے کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق جسٹس تصدق جیلانی نے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد ہونے کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے استعفے دیدیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے الیکش کمیشن کے خط پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس ناصر الملک کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔

جسٹس ناصر الملک ہفتہ کے روز صبح  گیارہ بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس تصدق جیلانی کے استعفے کے بعد الیکشن کمیشن نے نئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو خط لکھا تھا۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ جسٹس تصدق جیلانی کی جگہ نیا قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے۔

آئین کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا تقرر چیف جسٹس آف پاکستان کرتا ہے اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کو اس عہدے کی ذمہ داریاں دی جاتی ہیں۔ جسٹس تصدق جیلانی کے بعد جسٹس ناصر الملک ہی سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں۔  سماء

چیف

pakistan vs New Zealand

hezbollah