اقتصادی رابطہ کمیٹی: نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے سبسڈی کی منظوری

مارک اپ کی مد میں 33ارب روپے سبسڈی دی جائیگی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے مارک اپ سبسڈی کی منظوری دیدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈٓاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

کمیٹی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے بینکوں سے قرض لینے پر 33 ارب روپے کی مارک اپ سبسڈی کی منظور دیدی، موجودہ مالی سال کیلئے 4 ارب 77 کروڑ روپے مختص کردیئے گئے، 3، 5 اور 10 مرلے کے چھوٹے گھروں کی تعمیر پر سبسڈی دی جائے گی، قرضوں پر 5 سے 9 فیصد تک مارک اپ ادا کرنا ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور سبسڈی میں شرط رکھی گئی ہے کہ 3 سے 5 مرلے کے گھر کی قیمت 35 لاکھ جبکہ 10 مرلے کے گھر کی قیمت 60 لاکھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

ای سی سی نے کسانوں کو زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے کم شرح سود پر 6.86 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ زرعی شعبے کیلئے وزیراعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت پوٹاشیم اور فاسفورس کھاد کی خریداری کیلئے 15 ارب 70 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید جانیے : حکومت کا ہرگھر کیلئے 3لاکھ روپے کی سبسڈی دینےکا فیصلہ

سبسڈی کے اثرات عام آدمی تک نہ پہنچنے سے متعلق شکایات پر مشیر خزانہ نے وزارت غذائی تحفظ پر برہمی کا اظہار کیا۔ سبسڈی کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقنی بنانے کیلئے طریقۂ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

کمیٹی میں مسلح افواج کیلئے پاسکو سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے تحت نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئے 4 کروڑ 18 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کرلئے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 6 مختلف اقسام کے تمباکو کی قیمت 88 روپے سے 233 روپے فی کلو مقرر کردی، بلوچستان میں منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔

Naya Pakistan Housing scheme

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div