شیو سینا کا پی سی بی حکام کی آمد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر دھاوا

Sheryar khan Times Now 19-10

ممبئی: بھارت شرانگیزی انتہا کو پہنچ گئی، انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پردھاوا بول دیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کے خلاف نعرے لگائے۔

پاکستان بورڈ کے چیئرمین شہریارخان اور پی سی بی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات طے تھی۔

مودی سرکار کی انتہا پسندوں کے سامنےسرکاری مشینری بے بس ہوگئی، انتہا پسند گروپ شیو سینا نے بھارتی کرکٹ بورد پر دھاوا بول دیا، جبکہ شہریارخان اور نجم سیٹھی کے خلاف واپس پاکستان جاؤ کے نعرے لگائے۔

پاکستان بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ وہ بھارتی بورڈ کی دعوت پر پاک بھارت سیریز پر بات کرنے آیا ہوں، بھارتی کرکٹ بورڈ نے 6 سیریز کےلئے معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامہ کرنیوالے پاک بھارت کرکٹ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کھیل اورسیاست دوالگ چیزیں ہیں، بھارتی بورڈ فیصلہ کرے دسمبر کی سیریز کھیلنی ہے یا نہیں۔

172.16.16.9_07_20151019120530978

سماء سے گفتگو میں بھارتی صحافی ساحل جوشی نے کہا کہ شیوسینا پاک بھارت کرکٹ سیریزنہیں چاہتی، ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بھارتی حکومت مکمل تحفظ فراہم کررہی ہے۔

 ساحل جوشی نے کہا کہ بھارتی بورڈ نے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ آیا یہ ملاقات منسوخ کردی گئی ہے یا نہیں، اور دوبارہ ملاقات ہوگئی کہ نہیں۔

بھارتی صحافی ششانک منوہر کہتے ہیں کہ شیوسینا نےحملہ کرکے ملک کی خدمت نہیں کی، شیوسینا کی حرکتوں سے بھارتی بورڈ کو نقصان ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے چھ سیریز کھیلنے کیلیے ایم او یو پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔ سماء

shiv sena

najam Sethi

pak-india series

PCB officials

Shehryar Khan

Modi govt

Indian journalist

#PakvInd

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div