وزیراعظم نواز شریف تین روزہ دورے کیلیے امریکا روانہ

172.16.16.9_07_20151019100005620

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف بمعہ اہلیہ تین روزہ سرکاری دورے کیلیے امریکہ روانہ ہوگئے، وزیراعظم لندن میں ایک رات قیام کے بعد منگل کو امریکہ پہنچیں گے۔

وزيراعظم اپنے دورے ميں امريکي حکام سے بھارت کي شرانگيزي، سيکيورٹي صورتحال اور افغان امن عمل پر بات کريں گے۔

تین روزہ سرکاری دورے میں سول نیوکلئیر تعاون، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات پر خصوصی بات ہو گی۔

وزیراعظم بدھ کو امریکی صدر باراک اوباما سے افغانستان کی صورتحال، طالبان سے امن مذاکرات  سمیت دیگر اموربربات کریں گے۔ جبکہ کانگریس اور سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹیوں سے ملاقاتیں اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیرداخلہ چودھری نثار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔ جبکہ مریم نواز کو بھی امریکی خاتون اول مشل اوباما کی دعوت پر خصوصی طور پر وفد میں شامل کیا گیا ہے۔ سماء

PM

SENATE

INTERIOR MINISTER

sartaj aziz

KHAWAJA ASIF

chaudhry nisar

DEFENCE MINISTER

finance minister

US president

US visit

three-day visit

civil nuclear collaboration

Pak-US strategic relations

peace talks with Taliban

US think tank

foreign advisor

Tabool ads will show in this div