قومی مالیاتی کمیشن سےحفیظ شیخ کونکال دیاگیا

نون لیگ کو اعتراض تھا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/IHC-NFC-Case-Isb-Pkg-22-07.mp4"][/video]

قومی مالیاتی کمیشن سےحفیظ شیخ کو نکال دیاگیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے عدالت میں حفیظ شیخ کی قومی مالیاتی کمیشن میں موجودگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔نون لیگ کا اعتراض تھا کہ حفیظ شیخ غیر منتخب نمائندے ہیں اور اس کمیشن کی سربراہی بھی کرسکتےہیں،آئین اور قانون کے مطابق غیر منتخب نمائندے اس میں اس طرح شامل نہیں ہوسکتے اور نہ صدارت کرسکتے ہیں۔

حکومت نےنیانوٹیفکیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردیا ہے جس میں کمیشن کے 9 اراکین شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل نےاسلام آباد ہائی کورٹ کوبتایا کہ جس نوٹیفکیشن کوچیلنج کیا گیا تھا وہ حکومت نےواپس لےلیا تھا،پرانے مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن پر مجھے بھی اعتراض تھا۔

عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل کی تعریف کی گئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ ہراٹارنی جنرل اس طرح بات نہیں کرتا۔

لیگی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے بتایا کہ اعتراض تھا کہ ہم سےمشاورت کےبغیرمالیاتی کمیشن تشکیل دیا گیا،ہماری یہ کامیابی ہےکہ حکومت کوآئین کےتحت کام کرنےپرمجبورکیا۔

Hafeez Shaikh

Tabool ads will show in this div