پاک ترک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں ختم

Pak-f-16-and-defence-bugdet سرگودھا : پاکستان اور ترک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں میں دونوں ملکوں کے جنگی جہازوں اور تکنیکی عملے نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کی فضائیہ کی مشترکا مشقیں پانچ سے سترہ اکتوبر تک پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر جاری رہیں۔ مشقوں میں ترک فضائیہ کے پانچ ایف سولہ طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی عملے نے شرکت کی جبکہ ترکی کی مشہور ایروبیٹکس ٹیم نے بھی مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد فضائی جنگی صلاحیت اور مستقبل کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے فضائی قوت کا استعمال بہتر کرنا ہے۔ پاک فضائیہ فضائی اور زمینی عملے کی جنگی تربیت کیلئے دوست ممالک کی فضائی افواج کے اشتراک سے جنگی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

FIGHTER JETS

F16

SQUADRON

DOG FIGHT

AIRBASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div