
راول پنڈی : محرم الحرام میں صورت حال قابو میں رہے، راول پنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔
راول پنڈی میں فورسز کے فلیگ مارچ کے دوران دو درجن کے قریب موبائلز اور موٹر سائیکلز راول پنڈی کے مختلف علاقوں سے گزریں۔
پولیس کے ساتھ پنجاب رینجرز کا چاق و چوبند دستہ بھی ہمراہ تھا، جس نے شہر کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا اور شہریوں کو کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ سماء