نیندسے جگانے پر باپ نے بیمار بیٹے کو قتل کردیا

مقتول نے باتھ روم جانے کیلئے اٹھایا تھا

قصور میں ایک شخص نے نیند سے بیدار کردینے پر اپنے بیمار 12 سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر مار دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقے محمد نگر کے رہائشی جاوید کا بیٹا رؤف بچپن سے ہی بیماری میں مبتلا تھا، کچھ عرصہ قبل اس نے اپنے سوئے ہوئے باپ کو باتھ روم لے جانے کیلئے اٹھایا جس پر باپ کو غصہ آگیا اور اس نے اپنے معصوم بچے کو ایک کمرے میں لیجا کر گلا دبا کر قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع جب پولیس کو ملی تو پولیس نے مقتول بچے کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا۔

بعد ازاں پولیس نے جب حالات کا جائزہ لیا اور مقتول بچے کے والد جاوید کو بھی شامل تفتیش کیا اور ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ  کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Tabool ads will show in this div