پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کے معاونین سے اثاثوں کی منی ٹریل کامطالبہ

اثاثوں کی تفصیلات نے کئی سوالات کوجنم دیا، مرتضیٰ وہاب
Jul 21, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/07/Murtaza-And-Aijaz-KHI-SOT-21-07.mp4"][/video]

پيپلز پارٹی نے وزيراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور مشيران کے اثاثوں کی تفصيلات سامنے آنے پر تمام افراد سے منی ٹريل کا مطالبہ کرديا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہيں کہ وفاقی حکومت کا دوہرا معيار کب تک چلےگا؟، اثاثوں کی تفصلات کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، کيسے ان لوگوں نے کروڑوں، اربوں کے اثاثے بنائے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ میں شامل معاونین خصوصی اور مشیران نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کیں، جو وفاقی کابینہ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئیں۔

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثوں کی منی ٹریل پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصيلات کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے، ان لوگوں کو اپنا منی ٹريل دينا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کس طرح ان لوگوں نے کروڑوں، اربوں کی جائيداد بنائی، دوہری شہريت والوں کو خان صاحب نے اہم عہدوں پر فائز کيا ہوا ہے، باہر سے کہتے ہيں پاکستان ميں انويسمنٹ آنی چاہئے، ان سب کی ڈالر ميں سرمايہ کاری ہے۔

پی پی رہنماء عاجر دھامرا نے بھی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ

کیا دوہری شہریت والے افراد ایٹمی پاکستان کیلئے خطرناک نہیں، موجودہ کابینہ ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔

PTI