سپریم کورٹ نے196دہشتگردوں کی رہائی کافیصلہ معطل کردیا

وفاق سے دہشتگردوں کی تفصیلات طلب
فائل فوٹو: سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر کا منظر

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ایک سو چھیانوے دہشت گردوں کی رہائی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 جولائی منگل کو دہشت گردوں کو رہا کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وفاق کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرموں کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔

اس موقع پر عدالت نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ "کیا رہائی کے فیصلے کے بعد بھی ملزمان جیلوں میں ہیں"؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مجرمان تاحال جیلوں میں ہیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے دہشت گردوں کے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ کیس کی سماعت جمعے کو دوبارہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ 17 جون کو دہشت گردوں کی سزائیں کالعدم قرار دے کر اُن کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

MILITARY COURT

Peshawar High Court

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div