Uncategorized

انٹرسٹی بس سروس بحال کرو، کراچی کے ٹرانسپورٹرز سڑکوں پرآگئے

احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماء عالمگیر خان بھی شریک
Jul 20, 2020
[caption id="attachment_1988271" align="alignnone" width="792"]KARACHI, LOCKDOWN, TRANSPORT فوٹو : آن لائن[/caption]

انٹر سٹی بس سروس بحال کرو، کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے سپر ہائی وے پر احتجاج کيا اور ايک گھنٹے کا علامتی دھرنا ديا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

کراچی کے ٹرانسپورٹرز بھی انٹراسٹی بس سروس کی بحالی کیلئے سڑکوں پر آگئے، سہراب گوٹھ پر شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی، علامتی دھرنا ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ديگر صوبائی حکومتوں نے انٹر سٹی بس سروس بحال کر دی ہے مگر سندھ حکومت نے اب تک فيصلہ نہيں کيا۔

احتجاج ميں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگير خان نے بھی شرکت کی۔

سندھ کے وزير ٹرانسپورٹ اويس قادر شاہ نے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹر سٹی بس سروس بحال کرنے کا فيصلہ کرونا ٹاسک فورس نے کرنا ہے، تحريک انصاف انتشار کی روش اپنا کر لوگوں کو اُکسا رہی ہے۔

Tabool ads will show in this div