کنزہ رزاق اورفیصل قریشی’’ لوگ کیاکہیں گے‘‘میں ایک ساتھ

ڈرامہ آئندہ ہفتے سے نشر کیا جائے گا
Jul 20, 2020
[caption id="attachment_1987916" align="alignnone" width="800"] تصویر: وال نٹ[/caption]

ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ رزاق اے آروائی کے ڈرامہ سیریل ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ میں فیصل قریشی کے مد مقابل نظرآئیں گی۔

ڈرامے کے ہدایتکار محسن مرزا ہیں جبکہ آئی ڈریم انٹڑٹینمٹ کے بینر تلے عبداللہ سیجا کی پروڈکشن میں مرکزی کرداروں میں اعجاز اسلم، فیصل قریشی ، صحیفہ جبار، سکینہ سموں، افشاں قریشی اور حمیرا ظہیر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ٹیزر میں اداکارہ کو گھر والوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہوئے گھربنانے والی لڑکی دکھایا گیا ہے جس کیلئے تقدیر نے کچھ اور ہی منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/tv/CCgGoWtJP3J/embed/"]

کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کا حصہ بننا میری خوش قسمتی ہے، انڈسٹری کے اتنے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنا میری خواہش تھی، امید ہے کہ شائقین کو میرا کام پسند آئے گا۔

کنزہ کا شمارشوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو متاثرکن کہانیوں اور دلچسپ اداکاری سے کیرئیرکا عروج چاہتی ہیں۔

ڈرامہ ’’ لوگ کیا کہیں گے‘‘ آئندہ ہفتے سے نشر کیا جائے گا۔

Faysal Quraishi

LOG KYA KAHENGE

KINZA RAZZAQ

Tabool ads will show in this div