دہری شہریت والاسینیٹ،اسمبلی کارکن نہیں بن سکتا،شاہ محمود

دہری شہریت پر قانون دیکھنا ہوگا
Jul 20, 2020
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_1987701" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے حکومتی عہدیداروں کی دہری شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات سامنے لاکر نئی روایت ڈال دی۔ دہری شہریت رکھنے والا سینیٹ اور اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا۔

معاونین خصوصی اور مشیروں کی دہری شہریت کےمعاملے پر اپنے بیان میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کے تحت وزیراعظم مشیر تعینات کرسکتا ہے۔ سابق ادوار میں بھی مشیر رکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانون کے مطابق ٹیکنو کریٹس تعینات کئے ہیں۔ قانون کے تحت دہری شہریت والا سینیٹ یا اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا، تاہم کسی دوسرے عہدے کیلئے قانون اًایسی کوئی قدغن موجود نہیں۔

ویزر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی امور چلانے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں حکومتیں معاونت کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے تحریک انصاف نے واضح پالیسی اپنائی ہے۔ مقصد منصب یا عہدے کو ذاتی معاشی فائدے اور اثاثوں میں اضافے کیلئے استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

Dual nationality

SHAH MAHMOOD QURAISHI

Tabool ads will show in this div