کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ،نیپراتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مکمل

کمیٹی نے 4 روز تک لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کیں

Karachi - Load shedding - K Electric

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پرنیپرا تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

نیپرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی آج اپنی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کرے گی۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے 4 روز تک لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کیں۔ نیپرا اتھارٹی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرے گی۔ کمیٹی نے کےالیکٹرک کے ترسیلی نظام کا بھی جائزہ لیا۔تحقیقاتی ٹیم نے کےالیکٹرک آفس اور پاور پلانٹس کا بھی دورہ کیا،دورے کے دوران ٹیم نے فرنس آئل کی طلب و رسد کے اعدادوشمار کیساتھ کےالیکٹرک کے ترسیلی نظام کا بھی جائزہ لیا۔ تحقیقاتی ٹیم اہم ریکارڈ اور شواہد لے کر جمعرات کواسلام آباد پہنچی تھی۔

load shedding

Tabool ads will show in this div