سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی طبعیت خراب،اسپتال منتقل

انہیں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیاگیا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_1987351" align="alignright" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کی غرض سے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹرز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہ سلمان کو پتے کی سوزش کی تکلیف کے باعث پیر کی صبح اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان کو طبی معائنے کیلئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا۔

شاہ سلمان نے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبد العزیز کی جنوری 2015 میں وفات کے بعد بادشاہت کا منصب سنبھالا تھا۔ اس سے تقریباً 2 سال قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد انہیں ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان 50 سال تک سعودی دارالحکومت ریاض کے گورنر کی حیشیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

شاہ سلمان کے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں کئی معاشی اصلاحات بھی متعارف کروائی ہیں تاکہ سعودی معیشت کے تیل پر انحصار کو محدود کیا جا سکے۔

HEALTH

SAUDI KING

Salman bin Abdulaziz al-Saud

Tabool ads will show in this div