بلوچستان کا گھوسٹ ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ

کوائف اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع
فوٹو: آن لائن

بلوچستان حکومت نے جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں کے ساتھ ساتھ گھوسٹ ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ٹویٹر بیان میں کہا کہ جعلی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کے ساتھ ساتھ گھوسٹ ملازمین کےخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے گھوسٹ ملازمین کے کوائف اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ترجیحی بنیادوں پر گھوسٹ ملازمین کی فہرستیں تیار کرکے متعلقہ محکموں اور حکو مت کو فراہم کرنے کی ہد ایت کر دی گئی ہے۔

Ghost Employees

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div