خوشدل شاہ انجری کے باعث 3ہفتوں کیلئے باہر
نیٹ سیشن میں بیٹنگ کے دوران انگوٹھا فریکچر ہوا تھا

پاکستان ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین خوشدل شاہ انجری کے باعث تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔
ڈربی میں جاری ہفتے کو ہونے والے نیٹ سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے باعث نوجوان بیٹسمین کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔
خوشدل شاہ فی الحال ڈربی میں جاری 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ اب انجری کے باعث وہ 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے 4 روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
خوشدل شاہ کے ناخن پر چوٹ نہیں آئی لہٰذا آرتھوپیڈک سرجن، ٹیم فیزیشن اور ٹیم فزیو تھراپسٹ پرامید ہیں کہ خوشدل شاہ آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے۔