پنجاب کے وزیر اسد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا

پنجاب کے وزیر فشریز اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کے باعث دیا۔
ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر نے اپنا استعفیٰ سردار عثمان بزدار کو ارسال کیا، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
اسد کھوکھر کو وزیراعظم کے حکم پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے خود ہی استعفی دیدیا۔ اسد کھوکھر سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ کمشنر لاہور کی دوبارہ تعیناتی کے لئے اسد کھوکھر نے سفارش کی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسد کھوکھر کے پاس جنگلی حیات کی وزارت بھی تھی۔
استعفیٰ سے متعلق اس کھوکھر نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ وزارت سے خود استعفی دیا، ذاتی وجوہات کی بنا پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتا۔ ذمہ داریوں کے باعث اپنے حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا۔