ایف اے کپ سیمی فائنل:دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی الوادع،ارٓسنل کی شاندار فتح

ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں ہی دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا سفر تمام ہوگیا۔ سیمی فائنل میں آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو 2-0 سے واضح شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
آرسنل نے ایف اے کپ کے فائنل کے لیے شاندار انداز میں رسائی حاصل کی۔ میچ سے قبل کسی کو یہ اندازہ نہ تھا کہ تگڑی ٹیم مانچسٹر سٹی آرسنل کے ہاتھوں یوں چاروں شانے چت ہوجائے گی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انگلش کلب آرسنل وہ واحد ٹیم ہے جس نے 21 مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل تک کوالیفائی کیا، جو آج تک کوئی دوسری ٹیم نہ کرسکی۔ دونوں ٹیمیوں کے دوران میچ شروع سے آخری سے سنسنی خیز رہا۔
دونوں جانب سے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے، تاہم صرف آرسنل کے پیری ایمرک نے مخالف پر اپنی دھاف بٹھا سکے اور دونوں گول اسکور کی۔
آرسنل کی ٹیم نے پہلے ہاف سے کھیل اپنی گرفت میں رکھا اور 19 ویں منٹ میں پیری ایمرک نے گول داغ کر آرسنل کو برتری دلا دی۔ پہلے ہاف میں آرسنل کو ایک صفر کی برتری رہی۔
[caption id="attachment_1986821" align="alignright" width="800"]
دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے کم بیک کی کوشش کی مگر ناکام رہی، 71 ویں منٹ میں پیری ایمرک نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔
میچ کے اختتام پر 7 منٹ اضافی بھی دیئے گئے۔ تاہم اختتام تک دونوں ٹیموں مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور آرسنل نے 20- سے میچ اپنے نام کیا۔
The teams are out at Wembley! ?#EmiratesFACup pic.twitter.com/vAP5kZrQ1M
— Arsenal (@Arsenal) July 18, 2020
? What did you make of that first 45 minutes?
— Arsenal (@Arsenal) July 18, 2020
? Tell us using just FIVE words ?#EmiratesFACup pic.twitter.com/Clv9Sk9NNc
The celebration was everything pic.twitter.com/rJprQOKLmY
— Arsenal Diva (@MissAuba) July 18, 2020