کرونا دنیا کی نزاکت سب کے سامنے لے آیا، انونیو گٹریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کرونا وائرس نے ہماری دنیا کی نزاکت سب پر آشکار کردی ہے، معاشروں کے نازک ڈھانچوں نے ايک کروڑ سے زائد انسانوں کو انتہائی مفلسی ميں مبتلا کر ديا۔
جنوبي افريقہ کے سابق صدر مرحوم نيلسن منڈيلا کی 102 ويں سالگرہ کی تقريب سے اپنے خطاب ميں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونيو گوتريس کا کہنا تھا کہ ايک مائيکرو اسکو پک وائرس نے ہميں گھنٹوں کے بل بٹھا ديا۔ ان چند مہينوں ميں پورے خطے جو غربت کے خاتمے اور عدم مساوات کو کم کرنے کے سلسلے میں پیشرفت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کئی سال پیچھے رہ گئے ہیں، اس وباء نے ڈيڑھ کروڑ لوگوں کو متاثر کيا اور 6 لاکھ لوگوں کی جانيں ليں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد ہميں عالمی کساد بازاری کا سامنا ہے۔ امیر ملک موجودہ خطرناک صورتِ حال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے ہیں۔
سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ کرونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کردیا کہ آزاد معیشت سب کیلئے صحت کی ضامن ہے۔ ترقی یافتہ اور امیرملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کیلئے کر رہے ہیں۔ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لیے جمع کر رہے ہیں۔