جوفرا آرچر پر جرمانہ، وارننگ لیٹر جاری

وہ گھروالوں سے ملنے چلے گئے تھے
بشکریہ این ڈی ٹی وی
بشکریہ این ڈی ٹی وی
بشکریہ این ڈی ٹی وی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جرمانہ اور وارننگ لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔

جوفرا آرچر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر والوں سے ملنے چلے گئے تھے۔ اُنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق آرچر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے کی ڈسپلنری سماعت ہوئی جس میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز، جوفرا آرچر کے ایجنٹ اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے نے شرکت کی۔

سماعت میں جوفرا آرچر کے بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر اُن پر جرمانہ عائد کیا گیا جس کی مالیت نہیں بتائی گئی، تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں خلاف ورزی پر وارننگ لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جوفرا آرچر نے بائیو سیکور ماحول کے قانون کی خلاف ورزی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہوو میں اپنے گھر والوں سے ملنے چلے گئے تھے جس کے بعد اُنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اب وہ 5دن قرنطینہ میں گزار رہے ہیں، جب کہ اُنہیں دوبار کرونا ٹیسٹ کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا جس کے بعد وہ ٹیم جوائن کریں گے۔

ENGLAND

ENGvWI

JOFRA ARCHER

BIO SECURE

Tabool ads will show in this div