خیرپور: بچوں سے زیادتی کے ملزم کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ
خیرپور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنیوالے استاد سارنگ کو پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا، ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
خیرپور پولیس نے تحصیل ٹھری میرواہ میں ٹیوشن پڑھنے کیئے آنیوالے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار استاد سارنگ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا، تاہم اے ٹی سی نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ملزم کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا جبکہ ایک اور مقدمے میں ملزم کو پیر کے روز ٹھری میرواہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔